روشنائی (روشنی) - حضرت ابن سیرین
Topic: روشنائی (روشنی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روشنائی دین کی ہدایت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے روشنی لی ہے، یا کسی نے اس کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو دین کا علم سکھائے گا اور سیدھا راستہ بتائے گا۔ اور خواب میں اندھیرا گمراہی اور بد دینی ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَتِ الى النور (اللہ ایمان والوں کا مالک ہے کہ ان کو تاریکی سے نور کی طرف نکالتا ہے)۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے سینے میں روشنی پڑی ہے۔ دلیل ہے کہ پارسا اور دیندار ہو گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : أَفَمَنْ شَرَحَ اللهُ صَدْرَهُ لِلإِسْلَامِ فَهُو عَلیٰ (کیا وہ شخص کہ جس کا سینہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے لئے کھول دیا ہے۔ وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے)۔ اور اگر خواب میں دیکھے اس کے ارد گرد روشنائی ہے۔ تو یہ اس کی خیر اور عافیت پر دلیل ہے۔