روستا (گاؤں) - حضرت ابن سیرین
Topic: روستا (گاؤں)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنا گاؤں کسی نامعلوم جگہ پر دیکھے تو خیر پر دلیل ہے اور اگر معلوم جگہ پر دیکھے تو برا ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ گاؤں سے شہر میں گیا ہے۔ انشاء اللہ تعالی فتنہ اور عذاب سے امن میں ہو گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ شہر سے گاؤں کو گیا ہے۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔