D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

روزه داشتن (روزہ رکھنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: روزه داشتن (روزہ رکھنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے روزہ رکھا ہے اور سبحان اللہ اور لا الہ الا اللہ اور قرآن پڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ حرام اور گناہ سے توبہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے روزہ رکھا ہے اور لوگوں کی غیبت کرتا ہے اور فحش بکتا ہے۔ دلیل ہے کہ عبادت میں ریا کاری کرے گا اور دین کے رستے میں سچا نہیں ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ روزوں کا مہینہ ہے۔ تو گرانی اور کھانے کی تنگی پر دلیل ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ دین کی درستی اور غم اور خلاصی پانے پر دلیل ہے اور اس کا قرض ادا ہو گا۔ خاص کر اگر ماہ رمضان میں ماہ رمضان کو خواب میں دیکھا ہے۔