روزها (دن) - حضرت ابن سیرین
Topic: روزها (دن)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ جمعہ کا دن شنبہ کا دن ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کام کو نیک سمجھ کر شروع کرے گا۔ حالانکہ اس میں برائی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ سینچر کا دن جمعہ ہو گیا ہے۔ تو تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ رات کا دن ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ یہود سے دوستی کرے گا۔ اور اگر اتوار کا دن خواب میں دیکھے تو عیسائیوں کا دوست ہو گا۔ اور اگر خواب میں شنبہ کو جمعہ معلوم کرے۔ دلیل ہے کہ اہل نعمت کا دوست اور تو نگر ہو گا۔