D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

روده (آنت) - حضرت ابن سیرین

Topic: روده (آنت)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ آنت لی ہے اور کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں سے منفعت دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے اندر سے آنتیں ظاہر ہوتی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں میں سے کا سردار . ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کی آنت کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر کسی کا مال کھائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنتوں کا ظاہر ہوتا رکھے ہوئے مال کا ظاہر ہوتا ہے۔