روباه (کومری) - حضرت جابر مغربی
Topic: روباه (کومری)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ لومڑی خواب میں جھوٹی عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ لومڑی اس کے گھر میں آئی ہے اور اس نے قرار پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ آشنا عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے لومڑی پکڑی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ مکار اور جھوٹی عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑی اس سے بھاگی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا قرضدار بھاگ جائے گا۔