روباه (کومری) - حضرت ابن سیرین
Topic: روباه (کومری)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ لومڑی خواب میں فریبی شخص یا جھوٹ بولنے والی عورت یا کنیز ہے۔ اگر دیکھے کہ لومڑی لڑتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑی کو دتی ہے۔ دلیل ہے کہ پریوں سے ڈرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑی کے ساتھ کھیلتا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی عورت اس کو چاہتی ہے۔ لیکن اس عورت کی محبت کمزور ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لومڑی کنگھی کرتی ہے۔ دلیل ہے کہ وہ کسی کے ساتھ حیلہ و قریب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑی اس کے ساتھ چاپلوسی کرتی ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی آدمی اس کے ساتھ مکر اور حیلہ کرے گا۔