ركاب - حضرت ابن سیرین
Topic: ركاب
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ رکاب زین سے جدا ہے تو فرزند یا غلام پر دلیل ہے اور اگر رکاب زین کے ساتھ ہے۔ دلیل ہے کہ فرزند با دیانت ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی رکاب سنہری ہے۔ دلیل ہے کہ متکبر اور مغرور لڑکا اس کے ہاں پیدا ہو گا۔ اور اگر چاندی کی رکاب دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند دنیا پر فریفتہ ہو گا۔ اور اگر تانے یا پیتل کی رکاب دیکھے تو کم ہمت لڑکے پر دلیل ہے۔ اور اگر رکاب لوہے کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی روشنی اور صفائی کے مطابق اس کو دنیا کے کام میں طاقت ہو گی۔ اور اگر لکڑی کی رکاب ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند بد رائے اور کمینہ ہو گا۔ اور رکابدار خواب میں نیک ہے۔ کیونکہ وہ سرداروں کے قریب ہے۔