D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

رگ ها در گیس - حضرت ابن سیرین

Topic: رگ ها در گیس

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جسم کی رگیں اہل بیت اور خویشوں پر خاص اشخاص کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔ پیشانی کی رگیں بزرگوں پر دلیل ہیں اور پشت کی رگیں باپ کے خویشوں پر دلیل ہیں۔ ران اور سرین کی رگیں اہل بیت اور عورت اور دوستوں پر دلیل ہیں۔ پنڈلی کی رگیں مال اور منفعت پر دلیل ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی رگیں کھولی ہیں۔ اور چوڑائی سے کٹ گئی ہیں یا خشک ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں سے جو شخص اس رگ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ دنیات، سفر کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کے خویشوں کو غم و اندوہ پہنچے گا اور خویشوں سے جدا رہے گا اور عذاب میں پڑے گا۔ اس کے جسم کی رگ کو کوئی آفت پہنچی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خویش غم و اندوہ کھائیں گے۔ اور ہر ایک اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کی رگ کھولی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں سے سخت بات سنے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کے خون کے اندازے پر اس کے کسی خویش کا مال تلف ہو گا۔