D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

رگ کشادن (فصد کرنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: رگ کشادن (فصد کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی قصد کی ہے۔ دلیل ہے کہ دوست سے کوئی بات سنے گا یا اس کا مال تلف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ رگ کھولی ہے اور اس میں سے خون نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے اس کو زحمت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ خون تھوڑا ہے۔ دلیل ہے کہ تھوڑا رنج دیکھے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی عالم نے اس کی فصد کھولی ہے اور بہت خون نکلا ہے اور کسی جگہ ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور اپنا مال بیماری پر خرچ کرے گا۔