رخسار (گال) - حضرت ابن سیرین
Topic: رخسار (گال)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رخسار روشنائی اور آدمی کے لئے بزرگی ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا رخسار پاکیزہ اور سرخ ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں روشناس ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا رخسار سیاہ یا زرد ہے۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ رخسارہ خواب میں لوگوں کی آرائش اور گھر کا مالک ہے۔ اور اگر جھلا ہوا رخسارہ دیکھے تو صاحب خانہ کے لئے بہتری اور نیکی کی دلیل ہے۔