رباب (ایک ساز ہے) - حضرت ابن سیرین
Topic: رباب (ایک ساز ہے)
رباب ایک مشہور ساز کا نام ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رباب کا دیکھنا ہودہ بات کھیل اور جھوٹ بولنے پر دلیل ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ باجا بجاتا ہے۔ دلیل ہے کہ جھوٹ بولے گا اور کسی کی جھوٹی مدح کریگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سامنے رباب بجاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ بے ہودہ بات سے راضی ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ رباب کے ساتھ جنگ چغانہ اور بانسری بھی ہے۔ تو یہ سب غم و مصیبت پر دلیل ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ رباب ٹوٹا ہے یا ضائع ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ جھوٹ سے تو بہ کرے گا۔ اور اگر بیمار دیکھے کہ وہ رباب بجاتا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ مرے گا یا اس پر بیماری سخت ہو گی۔