D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

راہزن لٹیرا - ڈاکو) - حضرت ابن سیرین

Topic: راہزن لٹیرا - ڈاکو)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ڈاکو خواب میں لوگوں کے ساتھ لڑا کا آدمی ہے۔ اگر دیکھے کہ ڈاکو اس کا مال لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے ؟ لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے آدمی سے ملے گا جو اس کو عزیز اور گرامی کرے گا۔ اور جس قدر ڈاکو نے مال لیا ہے وہ اس سے اس قدر فائدہ اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر ڈاکو جمع ہوئے ہیں اور اس سے کوئی چیز نہیں چھین سکے ہیں۔ دلیل ہے کہ اگر پیار ہے تو شفاء پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ ڈاکوؤں نے اس سے کچھ لیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ ڈاکو اس سے جھوٹ بولے گا۔ اور اگر دیکھے کہ راہزن اس کی ٹوپی لے گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ مصیبت میں گرفتار ہو گا۔