راه راسته) - حضرت ابن سیرین
Topic: راه راسته)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رستہ دیکھنا استقامت اور دینداری کی دلیل ہے۔ اور راہ دین میں راستی کی تلاش ہے۔ اگر دیکھے کہ سڑک پر چلا جاتا ہے۔ دلیل ہے کہ دین کے راستے پر ہے۔ تا اور اگر دیکھے کہ ایک جماعت کی رہبری راہ راست پر کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی قوم کو راہ راست اور صلاح دین پر لگائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ راستے میں حیران اور پریشان ہے۔ دلیل ہے کہ دین کی راہ یا دنیا کے کام میں حیران اور پریشان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چور اس کے سلمان کو راستے سے لے گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ جس قدر لے گئے ہیں۔ اسی قدر کسی کا تاوان ادا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ رستہ چلتا ہے تھکتا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اپنا حق کسی سے مشکل کے ساتھ لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کو راہ راست سے ٹیڑھے رستے پر لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ میں مشغول ہو گا اور ثواب کے رستے سے دور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اندھیری رات میں چلتا ہے اور رستہ اس پر مشکل ہے اور اس کو گمان ہے کہ راہ راست پر ہے۔ دلیل ہے کہ استقامت اور راہ راست پائے گا۔ اور اگر بہت سے رستے دیکھے اور معلوم نہیں کہ کس راستے پر جاتا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے دین میں حیران ہو گا اور بد دین لوگوں سے صحبت رکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر رستہ مشکل ہے اور نہیں جانتا ہے کہ کہاں جاتا ہے؟ اور آنحضرت صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ و سلم کے فرمان کے مطابق دائیں ہاتھ کی طرف چلا تو دلیل ہے کہ راہ حق اس پر پوشیدہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ جان بوجھ کر راہ راست سے ایک طرف کو چلا گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے مکر اور حیلہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ راہ راست پر چلتا ہے اور کسی کی عزت کی وجہ سے لوٹا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ رجی جہ سے دین کو نقصان ہو گا اور اپنی عیش کے لئے محال باتوں میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ رستے پر چلتا ہے اور کوئی عورت سامنے آئی ہے اور اس کی وجہ سے رستہ چھوڑ کر دوسری طرف چلا گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل پڑے گا اور دنیا پر فریفتہ ہو گا۔