ران - حضرت ابن سیرین
Topic: ران
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ران اپنے خویشوں کی قوت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی ران ٹوٹ گئی ہے یا گر پڑی ہے۔ دلیل ہے کہ وہ اپنوں سے جدا ہو گا اور دبلا ہو جائے گا اور سفر میں مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کی ران چیری ہے۔ اس کی بھی یہی تاویل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ دائیں ران باپ کے خویشوں پر دلیل ہے اور بائیں ران ماں کے خویشوں پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی ران باریک ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں کا کام کمزور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ران کائی گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنوں سے جدائی تلاش کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ران ٹوٹی ہے دلیل ہے کہ کسی سردار سے اس کو ذلت اور خواری پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی رانوں کا گوشت گرا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں کا مال ضائع ہو گا۔