راسو (نیولا) - حضرت ابن سیرین
Topic: راسو (نیولا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیولا چور ہے۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کو پکڑا یا اس کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ چور کو پکڑے گا اور اس پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیولے کا گوشت کھایا ہے یا اس کے جسم سے اس کے ہاتھ میں کوئی چیز ہے۔ دلیل ہے کہ چور سے چوری کا مال لے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو نیولے نے پکڑا ہے یا کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور آخر کار شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کے ساتھ لڑا ہے اور اس پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو قابو میں کرے گا۔