D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ذکر - حضرت جابر مغربی

Topic: ذکر

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ عضو تناسل اس سے جدا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا یا اس کا مال تلف ہو گا۔ اور خواب میں عضو تناسل کی حرکت دیکھنا قوت اور فراخی نعمت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل چر گیا ہے اور اس سے خون جاری ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ مال کا نقصان ہو گا۔ اور اس کا فرزند مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل سوج گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ --ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے عضو تناسل کو مارتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا عیش تباہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ عضو تناسل درمیان سے بندھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا گواہ اس کی گواہی نہ دے گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کا عضو تناسل ہے۔ اگر حاملہ ہے تو لڑکا بنے گی۔ لیکن لڑکا مر جائیگا۔ اور اگر حاملہ نہیں ہے تو حمل ہو جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل باریک ہے تو بھی یہی تاویل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل کچھ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا اور مال اور مرتبہ کم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل کے سوراخ سے مروارید یا جواہرات نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے پارسا اور عالم لڑکا پیدا ہو گا۔