D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ذکر - حضرت ابن سیرین

Topic: ذکر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں عضو تناسل کی بڑائی بہت سے فرزندوں اور نام آوری پر دلیل ہے اور چھوٹائی اس کے خلاف ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے عضو تناسل کو شاخوں کی طرح اور لگے ہوئے ہیں۔ تو یہ بہت سے بیٹوں اور پوتوں پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے چاند نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکی اس عورت سے پیدا ہو گی جو دریائے مشرق کے کنارے سے لائی گئی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے بلی نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے چور اور ڈاکو لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے پرندہ نکلا ہے۔ اس کی تاویل اس پرندے کے مطابق ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے چوہا نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے تابکار لڑکی پیدا ہو گی۔ جس میں کسی طرح کی خیر نہ ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے سانپ نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اسکے فرزند ہو گا جو اس کا دشمن ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ عضو تناسل سے بچھو نکلا ہے۔ اس کی بھی یہی تاویل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے چیونٹا نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے کم ہمت کمینہ اور کمزور اعضاء کا لڑکا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے روٹی نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند اور عیال بھوکے اور تنگدست ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے مل نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ کوئی پوشیدہ طور پر اس کے عیال کو چاہتا ہے۔ اور بھی دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے پیپ نکلی ہے۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے منی نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال حسب مراد ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے خون نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ حیض والی عورت سے جماع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے آگ نکلی ہے اور آدھی مشرق کو اور آدھی مغرب کو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا جو مشرق اور مغرب کا بادشاہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے گوبر نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا میلان طبع اغلام کی طرف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو اٹھا ہوا ہے اور سخت ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا نصیب اور اقبال قوی ہو گا۔ اور اگر دیکھے اوز اگر دیکھے کہ اس کہ اس کا عضو تناسل سخت اور وا سخت اور دراز ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت لڑ اس کے بہت لڑکے پیدا ہوں گے کے عضو تناسل کے ارد گرد پر اگے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا نام ملک میں مشہور ہو گا اور عزت اور مرتبہ زیادہ ہو گا اور دوسرا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا عضو تناسل کسی کے منہ میں رکھا ہے اور وہ چوستا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ سے عضو تناسل کو اکھاڑا ہے اور پھر اپنی جگہ پر رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ پہلا فرزند مرایی نفع پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل پر بال اگے ہیں۔ دلیل ہے کہ فرزند کی طرف سے خوش ہو گا۔