D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

دیوانگی - حضرت ابن سیرین

Topic: دیوانگی

دیوانگی جنون۔ پاگل ہونا۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دیوانگی صاحب خواب کے لئے دیوانگی کے اندازے پر مال حرام کا حاصل ہوتا ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ دیوانہ ہے۔ دلیل ہے کہ حرام میں پڑے گا اور بیاج کھائے گا۔ فرمان حق تعالی ہے : الَّذِينَ مَا كُلُونَ الرَّبُوا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطَهُ الشَّيْطَانُ مِنَ المس (جو لوگ سود خور ہیں وہ اس طرح قائم ہیں جیسے کہ وہ لوگ کہ جن کو شیطان نے چھیڑا چھاڑا ہے)۔