D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

دیو (شیطان) - حضرت ابن سیرین

Topic: دیو (شیطان)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ دیو خواب میں بڑا دشمن، مکار اور فریبی شخص ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دیو اس کو وسوسے ڈالتا ہے۔ دلیل ہے کہ تلائق باتوں سے تو یہ کرے۔ تاکہ دشمن اس پر کامیاب نہ ہو سکے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : إِنَّ الَّذِينَ اتَّقُوا إِذَا مَسَّهُمْ طَائِفِ مِنَ الشَّيْطَانِ تَذَكَّرُو الَانَهُمْ تُبْصِرُونَ ( تحقیق جو لوگ پر ہیز گار ہیں، جب ان کو شیطانی گروہ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے۔ تو وہ نصیحت قبول کرتے ہیں اور وہ بصارت پر ہوتے ہیں) اور اگر دیکھے کہ شیطان کے ساتھ لڑا ہے اور مغلوب کر لیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا دین درست ہو گا۔ اور اگر اس کے خلاف ہے تو ضعف دین کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر شیطان کو خواب میں خوش دیکھے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب حرص اور شہوت میں مشغول ہو گا۔ اور اگر شیطان کو غمناک دیکھے۔ دلیل ہے کہ عبادت اور دین کی درستی میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ شیطان نے اس کے جسم سے کپڑا اتارا ہے۔ اگر صاحب خواب حاکم ہے تو حکومت سے معزول ہو گا۔ اور اگر یہ خواب کوئی دیہاتی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے کہ