دیگ - اہل تعبیر
Topic: دیگ
اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ دیگ گھر کا مالک ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس دیگ ہے یا کسی نے اس کو دی ہے اور اس نے آگ پر رکھی ہے اور کوئی کھانے کی چیز پکائی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی باعث اس کو بادشاہ سے مال اور منفعت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ تانبے کے پاس تانبے یا پتھر کی دیگ ہے۔ دلیل ہے کہ دیگ کی قدر و قیمت کے مطابق فائدہ پائے گا۔ اور اگر دیگ مٹی کی ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس کے باعث اس کو گھر کے سردار سے فائدہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دیگ آگ پر رکھی ہے اور اس میں کھانا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو ایسا کام بتائے گا کہ جس سے اس کو نفرت ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ دیگ خواب میں گھر کی مالکہ یا مالک ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دیگ میں گوشت یا کوئی کھانے کی چیز ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو چاول کھانے کو ملیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی دیگ ٹوٹی ہے۔ دلیل ہے کہ گھر کی بیگم اور مالک دونوں مریں گے۔