دیبا (ریشم) - حضرت جابر مغربی
Topic: دیبا (ریشم)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر عورت دیکھے کہ اس نے چوغہ اور پیرہن اطلس سبز کا پہنا ہے دلیل ہے کہ وہ وہ عورت دیندار اور بادیانت ہو گی۔ اور اگر و ر اگر دیکھے کہ سفید اطلس پہنا ہے۔ تو یہ اسکی پارسائی کی دلیل ہے۔ اور اگر اطلس نیلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر مصیبت آئے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اطلس سیاہ ہے۔ دلیل ہے کہ غمناک ہو گا اور خواب میں ریتم بننے والا آدمی مسافر ہے۔ جو دنیا کی اصلاح اور دین کی خالی کرتا ہے۔ اور پرنیان کی تاویل دیبا کی تاویل کے مساوی ہے۔