روک (تکلا) - حضرت ابن سیرین
Topic: روک (تکلا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تکلا لڑکی پر دلیل ہے۔ اگر کوئی مرد دیکھے کہ اس نے تکلا لیا ہے اور اس میں دو پھر کیاں ہیں۔ دلیل ہے کہ لڑکی کا نکاح کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا تکلا ٹوٹ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی لڑکی یا ہمشیرہ دنیا سے رحلت کرے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تکلا مسافر مرد ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس نکلا ہے یا کسی نے اسے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ مسافر آدمی کا نکاح کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے چاٹے کے نکلے سے پھر کی گر گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس عورت کی محبت اپنے خاوند سے منقطع ہو جائے گی۔