D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

دوزخ (نرگ) - حضرت ابن سیرین

Topic: دوزخ (نرگ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ دوزخ میں ہے اور باہر نہیں نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ گناہگار اور بد عمل ہے۔ اس کو توبہ کرنی چاہیے۔ اور اگر دوزخ کو دیکھے اور اس کو اس سے کوئی تکلیف نہیں پہنچتی، دلیل ہے کہ رنج اور غم میں گرفتار ہو گا اور آخر کار سلامتی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دوزخ میں مقیم ہے اور نہیں جانتا کہ کب اس میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ ہمیشہ دنیا میں روزی کے درپے رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اہل دوزخ کا کھانا پینا کھاتا ہے اور آگ میں جل رہا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا میں برا عمل کریگا۔ اور آخرت میں اس پر وبال ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو فرشتہ نے پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر دوزخ میں ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کے لئے بد بختی کی علامت ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر اپنے آپ کو دوزخ میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ گناہ کرنے پر دیر ہو گا اور اگر دیکھے کہ تو ہر اور کھولتا ہوا پانی پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ علم باطل اور مجہول میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار کھینچی ہے اور دوزخ میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ فحش اور بری بات کہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دوزخ میں کوئی چیز کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی یتیم کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دوزخ کے پاس آگ روشن کی ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی مشکل کام اس کو پیش آئے گا۔