دهان (منه) - حضرت اسماعیل
Topic: دهان (منه)
حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے کیڑا یا کوئی جانور نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے عیال میں سے ایک جدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے پلیدی نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ جو سلوک کیا ہو گا احسان جتانے سے باطل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے مروارید باہر نکلا ہے اور لوگوں نے اٹھایا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے منہ سے پلیدی ڈالتا ہے اور لوگ اس سے بھاگتے ہیں۔ دلیل ہے کہ شاعر ہو گا اور لوگوں کی برائی کے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے منہ پر مہر لگائی ہے اور لگانے والے کا پتہ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ رسوا ہو گا۔ فرمان حق تعالی ہے : الْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَى الْوَاهِهِمْ وَتَكَلَّمُنَا اللَّيْهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُم ( آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگائیں گے اور ہم سے ان کے ہاتھ کلام کریں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے)۔ حضرت حافظ مجبر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے کوئی اچھی چیز نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ اچھے مطلب کی باتیں کرے گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل اس کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز منہ اگر دیکھے اور امر میں رکھی ہے اور وہ اچھی چیز تھی۔ دلیل ہے کہ حلال چیز کھائے گا۔