D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

دهان (منه) - حضرت ابن سیرین

Topic: دهان (منه)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا منہ سختی کے ساتھ بندھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ گندم یا جو کے آٹے سے بھرا ہو ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کا منہ میں بہت سا کھانا کہا اسی اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ فراخ ہوا ہے کہ اس میں بہت سا کھانا سا جائے۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر نعمت اور روزی ملے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ اچھا ہے۔ دلیل ہے کہ نیک بات سنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ کا گوشت گرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے خون نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے گفتگو کرے گا۔