دندان (دانت) - اہل تعبیر
Topic: دندان (دانت)
اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ دانتوں کا گرنا قرض کو ادا کرتا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ لڑائی اور جھگڑے پر دلیل -4 حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اوپر کے دانت جو آنکھ کے مقابل ہیں۔ دلیل اولاد نر پر ہیں اور نیچے کے دانت اولاد مادہ پر ہیں۔ اور اگر لکھے کہ تمام دانت گود میں گر پڑے ہیں اور اس نے سب ہاتھ کی ہتھیلی میں لئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں کو جمع کرے گا اور ان کو جدا نہ ہونے دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانتوں سے خوشبو آتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خویش اس کی تعریف کریں گے۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی غیبت کریں گے۔ اور اگر دیکھے دیکھے کہ اس کے دانت درد کرتے ہیں۔ تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت زرد دلیل ہے کہ جو شخص ان کی طرف منسوب ہے بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت سیاہ ہو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اسے غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت کرے ہیں اور پتھر کا ٹکڑا باندھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی کہ اس کے سب خویش اس کے سامنے قبر میں جائیں گے۔ ہیں