D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

دندان (دانت) - حضرت ابن سیرین

Topic: دندان (دانت)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے اگلے دانت ہتھیلی پر یا گود میں یا زمین پر گرے ہیں اور خاک آلود نہیں ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند یا بھائی یا بہن آئے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت خاک میں گرے یا ضائع ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ ان میں سے جن کا ذکر ہوا ہے کوئی ایک مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت ٹوٹے یا بوسیدہ ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ بیان کردہ لوگوں میں سے ایک پر آفت آئے گی اور اگر دیکھے کہ اس کے اگلے دانت کوفتہ ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی ایسوں سے دشمنی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ دانتوں میں سے ایک کو اکھاڑا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ جماعت اس کو سخت برا کہے گی اور اس سے مفارقت تلاش کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے اگلے دانت زیادہ ہو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ ان خویشوں میں سے ایک راحت اور خوشی میں ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانتوں کے پہلو میں ایک اور اگا ہے۔ اگر نیچے کا ہے تو لڑکی آئے گی اور اگر اوپر کا ہے تو لڑکا آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے اگلے دانت اکھاڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنا تاوان مذکورہ بالا خویشوں سے لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تمام دانت کرے اور فورا" ظاہر ہوئے۔ یہ اہل خاندان کی ہلاکت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت ہاتھ کی ہتھیلی یا گود میں گرے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا خاندان زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے تمام دانت نیچے کی طرف ہیں۔ اگر خواب دیکھنے والا اہل اصلاح سے ہے تو خیر اور نیکی پر دلیل ہے۔ اور اگر اہل شر سے ہے تو شر اور فساد پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دانت چاندی کے ہیں۔ یا کانچ یا ٹھیکری کے ہیں تو یہ اس کی ہلاکت پر دلیل ہے۔