D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

دل - حضرت ابن سیرین

Topic: دل

جسم کے شہر کا بادشاہ دل ہے اور جسم اس کے فرمان سے قائم ہے اور ظاہر اور باطن میں دل عقل کا خزانہ ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دل کا دیکھنا پہنچے ہوئے مال کو جمع کرتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دل اس کے جسم سے باہر ہے تو صلاح اور نیکی پر دلیل ہے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : حَتَّى إِذَا فَدَعَ عَنْ قُلُوبِهِمْ قَالُوا مَاذَا قَالَ رَبِّكُمُ قَالُوا الْحَقِّ (یہاں تک کہ جب ان کے دل گھبرائیں گے۔ تو وہ کہیں گے کہ تمہارے رب نے کیا فرمایا؟ وہ کہیں گے کہ حق فرمایا ہے)۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دل تنگ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر کام تنگ ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دل خوش ہے دلیل ہے کہ اس پر کام کشادہ ہوں گے۔ اور اگر دل کو بندھا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرنی چاہیے۔ فرمانِ حق ہے اللا يتد بُرُونَ الْقُرْآن أَمْ عَلَى قُلُوبِ الْقَالُهَا ( وہ کیوں قرآن کو نہیں سمجھتے ہیں یا ان کے دلوں پر قفل لگے ہوئے ہیں)۔ اگر دل کو ہاتھ پر رکھا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ دل کو دونوں ہاتھوں سے پکڑا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے کام پورے ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا دل درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل کی آنکھیں کھلی ہیں۔ دلیل ہے کہ دونوں جہان کے کام پر حریص اور راغب ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل سے خون لگتا ہے۔ دلیل ہے کہ ناکردنی کام سے توبہ کرے گا اور خدا کی طرف رجوع کرلیا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل سے صفرا نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل کو رقم پہنچا ہے۔ دلیل ہے کہ ہے تم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دل سے موتی نکلا ہے اور منہ سے اس موتی کو گرایا ہے۔ دلیل ہے کہ کافر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ موتی کو زمین سے اٹھایا اور کھلایا ہے۔ دلیل ہے کہ پھر مسلمان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ دل سے موتی نکلا اور اس کے گرد مروارید بندھا ہوا تھا اور مروارید زمین پر گرا اور موتی کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ پانچ نمازوں کو ترک کریگا۔