دعا کردن (دعا کرنا) - حضرت ابن سیرین
Topic: دعا کردن (دعا کرنا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دعا کرنا مراد کا پورا ہوتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے لئے دعا مانگی اور بخشش چاہی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ اور کام خیر سے ہو گا اور مراد پوری ہو گی۔ ر اور اگر دیکھے کہ کسی مصلح کے لئے دعا کی ہے۔ دلیل ہے کہ ظلم اور فساد کی طرف مائل نہ ہو گا اور امر معروف تحکم بجا لائیگا۔ اور اگر دیکھے کہ خلقت کے لئے دعا کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ خلقت کا خیر خواہ ہو گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ خاص دعا مانگی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا۔ فرمان حق تعالی ہے : إِذْ نَائی رہ نکار خلیا" (جب اپنے رب کو نہایت پوشیدگی سے پکارا)۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ تاریکی میں دعا مانگی ہے، اگر مصلح اور پارسا ہے۔ تو حق تعالی اس کو بخشے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور اگر خواب میں دیکھنے والا مفسد ہے تو توبہ کرے گا۔ اور ا کر کافر ہے تو اسلام لائے گا۔ وف زون (دف بجانا )