D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

سے رکے گا۔ - حضرت جابر مغربی

Topic: سے رکے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس کا دایاں ہاتھ کسی گناہ کے باعث کاٹا گیا ہے۔ دلیل ہے کہ جھوٹی قسم کھائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اپنا ہاتھ حلقہ کی طرح گردن میں ڈالا ہوا ہے۔ تو نیک کام نماز طاعت، حج، جہاد اور نیک کام بجالانے پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ بادشاہ وقت کے جسم پر بدل کر لگایا گیا ہے۔ اگر بادشاہ مصلح ہے۔ تو خیرات اور دین کی صلاحیت پر دلیل ہے اور اگر بادشاہ مفسد اور بے دین ہے تو اس کے دین کے شر اور فساد پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ سے بہت لمبا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ قوت اور مرتبہ زیادہ ہو گا اور جو کچھ طلب کرے گا پائے گا۔