D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

دست (ہاتھ) - حضرت ابن سیرین

Topic: دست (ہاتھ)

اور اگر دیکھے کہ قاضی یا بادشاہ نے اس کا دایاں ہاتھ کاٹا ہے۔ تو حضرت ابن سیرین کے قول کے مطابق اس کا بھائی یا بہن یا فرزند مرے گا۔ اور اگر اس کے دونوں ہاتھ کاٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنے کسب اور مراد سے باز رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ایک ہاتھ کے ساتھ دوسرے ہاتھ کا چمڑا اتارا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنوں پر ظلم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا ہاتھ چھری سے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے ؟ اگر اپنا گا۔ فرمان حق تعالی ہے : فَقَطعَنْ أَهْلِهَهُنَّ (انہوں نے اپنے ہاتھ کائے)۔ ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گایا اس کا دل کسی میں مشغول ہو اور اگر دیکھے کہ اپنی ہتھیلیاں ایک کو دوسرے سے دھوتا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی خویش عورت سے نکاح کرے گا۔ ر کو؟ اور اگر دیکھے کہ اس کا ایک ہاتھ کاٹا ہے اور اس کو پھانسی دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ کے امیر معزول ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ چوپاؤں کی طرف ہاتھ پاؤں سے چلتا ہے اور منہ آسمان کی طرف کیا ہے۔ دلیل ہے کہ محال آرزو ڈھونڈے گا اور مشکل سے پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ مادر زاد خشک ہے۔ دلیل ہے کہ صدقہ دینے اور کار خیر سے عاجز ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ سوئی سے نیک کئے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی ہمت علم اور دانش کی تعلیم پر ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ کٹا ہوا ہے اور نہیں جانتا ہے کہ دایاں ہاتھ کٹا ہے یا بالیاں۔ دلیل ہے کہ اس کو مصیبت پہنچے گی۔