دست (ہاتھ) - حضرت دانیال
Topic: دست (ہاتھ)
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دائیں ہاتھ کی تاویل بھائی ہے اور بائیں ہاتھ کی تاویل بہن ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا دایاں ہاتھ دراز ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے بھائی یا اس کے شریک کا کام نیک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھ پیر چھوٹے ہو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا بھائی اور بہن اس سے منہ موڑیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھ کوتاہ ہو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنے بھائی اور بہن سے نفع واپس لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں ہاتھ کئے ہوئے اور گرے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا بھائی اور بہن اس کی زندگی میں جدا ہو جائیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دونوں ہاتھ سینے پر رکھے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنے دوستوں کے لئے غم کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے درمیان ہے اور تالیاں بجاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس جگہ شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تنہا ہاتھ مارتا ہے اور خوش ہوتا ہے۔ تو غم و اندوہ کی دلیل ہے۔