D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

دستارچه (دستیار) - حضرت ابن سیرین

Topic: دستارچه (دستیار)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں دستار کا دیکھنا دین ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی پگڑی سفید یا سبز یا السی کی یا سوتی ہے۔ تو صلاح دین کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دستار سفید اور پاکیزہ رکھتا ہے۔ ہے۔ دلیل ہے کہ دین اور دنی اور دنیا کی اصلاح ہو گی۔ اور ابریشم اور ریشم کی پگڑی دنیا کے کاموں کی درستی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی دستار کے ساتھ دوسری دستار پیوست ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بزرگی اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی دستار گر گئی ہے، اور ضائع ہوئی ہے۔ تو نقصان دین اور اس کی بے حرمتی کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر اپنی دستار چرائی ہوئی دیکھے۔ تو اس کے مرتبہ اور قدر کے نقصان کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دستار کو بیچ دے کر خوب رکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیاداروں اور دینداروں سے موافقت رکھے گا۔ اور اگر نقش دار پگڑی رکھے۔ دلیل ہے کہ سفر کے درمیان لوگوں میں مشہور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی دستار اور لباس سب سبز ہیں۔ دلیل ہے کہ دنیا سے شہید ہو کر جائے گا۔