دستارچه (دستیار) - حضرت جابر مغربی
Topic: دستارچه (دستیار)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس قدر دستار بڑی ہو گی، اس کا مرتبہ اور عزت زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی دستار میلی ہے تو اس کے مرتبہ اور عزت کے نقصان کی دلیل ہے۔ اور اگر دستار سرخ دیکھے دلیل ہے کہ کسی پر ظلم کرے گا۔ اور اگر زرد دیکھے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دستار نیلی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کو مصیبت پہنچے گی۔ اور اگر سیاہ دیکھے تو اس کو نقصان اور ضرر پہنچے گا۔ لیکن خطیب اور قاضی کو نقصان نہیں ہے۔ اور سر پر ابریشم کی دستار دیکھے۔ دلیل دلیل ہے کہ منصف اور اور حاکم ہو گا اور لوگ اس کو عزیز جانیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ لمبی دستار لیٹی ہوتی ہے۔ دلیل ہے کہ سفر سے جلدی واپس آئے گا۔ اور ابریشم کی پگڑی دین کے فساد پر دلیل ہے۔