دزدی کردن (چوری کرنا) - General
Topic: دزدی کردن (چوری کرنا)
اگر دیکھے کہ کسی کا مال چرایا ہے اور کچھ خرچ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو پکڑیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ چرانے کی نیت تھی اور چرایا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو بری بات پہنچائے گا اور بعض کہتے ہیں کہ بیمار ہو گا اور شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر سے کچھ چرایا ہے، دلیل ہے کہ اس کو کوئی آفت اور رنج پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ وہ چور کے ہاتھ میں قید ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا اور غم و اندوہ میں اسیر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چوروں نے اس کا راستہ بند کیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ شخص غم و اندوہ دیکھے گا۔