D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ور (قلعه) - حضرت ابن سیرین

Topic: ور (قلعه)

در قلعه - چوبارہ - حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے قلعہ بنایا ہے تو یہ اس کی بہتری کی دلیل ہے، اور اگر دیکھے کہ اپنے قلعہ کو خراب کیا ہے تو یہ اس کے دین کی تباہی اور فساد پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ قلعہ خواب میں اگر سچ اور پکی اینٹ سے بنایا ہے، دلیل ہے کہ دوزخی ہو گا اور اگر دیکھے کہ مٹی اور اینٹ سے بنایا ہے، دلیل ہے کہ بہشتی ہو گا۔ اور اگر قلعہ میں مقیم ہے۔ تو یہ صلاح دین اور ثبات راہ کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ہر وقت قلعہ کے اندر اور باہر جاتا ہے۔ دلیل ہے کہ دین کے کام میں کامل نہ ہو گا۔