D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

دریا - حضرت جابر مغربی

Topic: دریا

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ دریا کے پانی میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ عبادت کی توفیق پائے گا اور امانت ادا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے گزر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ و ے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے پر گا۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی زیادہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا لشکر زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ دریا کا پانی خشک ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ لشکر سمیت ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نہروں اور دریا کا پانی ایک جگہ جمع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کا خزانہ اپنا خزانہ ایک جگہ جمع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جہان سے موجیں اٹھی ہیں اور سارا جہان ابر سے تاریک ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگ نافرمان اور گناہگار ہوں گے : فرمان حق تعالی ہے : مِنْ فَوْلِہ مَوجُ وَمِنْ فَولِہ سَحَابُ (اس کے اوپر موج ہے۔ اور اس کے اوپر بادل ہے)۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے شکار پکڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ حلال روزی پائے گا اور اس کے عیال پر عیش فراخ ہو گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : أُحِلَّ لَكُم صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُ مَنَاعاً لَكُمْ (تمہارے لئے دریا کا شکار حلال ہے اور اس کا کھانا تمہارے