D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

درویشی - حضرت ابن سیرین

Topic: درویشی

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں درویشی تو نگری سے بہتر ہے۔ خاص کر اگر راہ دین اور صلاح میں ہے۔ اور اگر دیکھے کہ درویش ہو گیا ہے تو صلاح دین پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ تو نگر ہو گیا ہے۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر اس نے درویشی مسلمان کو خیرات دی ہے۔ دلیل ہے کہ غم اور رنج سے نجات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کے دروازوں پر روٹی مانگتا پھرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس شخص کو خیر و منفعت پہنچے گی۔