در ہم - اہل تعبیر
Topic: در ہم
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے چھوٹا درہم پایا ہے۔ تو چھوٹے فرزند پر دلیل ہے۔ او اگر دیکھے کہ اس کے درہم ضائع ہوا ہے یا کسی نے چرایا ہے۔ دلیل ہے کہ چھوٹے فرزند سے اس کے دل پر بوجھ آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چھوٹا ور ہم ضائع ہوا ہے اور پھر پایا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ رنج اس سے زائل ہو گا۔ اور اگر پھر نہیں پایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہو گا۔ اور حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر درہم ہاتھ میں رکھنا نیک بات ہے۔ اور ٹوٹا ہوا درہم پراگندہ بات ہے اور بہت سے درہم مال ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے عیال میں اپنے ہاتھ سے درہم تقسیم کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ ان کے درمیان جھگڑا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے درہم گھر میں رکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے درہم جمع کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو حق و باطل سے باز رکھے گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : جَمَعَ مَالا " وعلوهُ يَحْسَبُ ان مَا لَهُ اخْلَدَهُ مال کو جمع کیا اور شمار کیا۔ گمان کرتا ہے کہ اس کا مال ہمیشہ رہے گا۔ اور اگر اپنی ہتھیلی میں ایک سفید درہم دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا۔ امید اگر دیکھے کہ وہ درہم اس سے ضائع ہوا ہے۔ تو یہ اس کے فرزند کے مرنے کی دلیل ہے۔ اور اگر خواب میں درہم و دینار کے بدرے پائے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت حلال جمع کرے گا۔