درخت نے - حضرت ابن سیرین
Topic: درخت نے
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جوڑ درد کرتے ہیں۔ دلیل ہے اس کے قبضہ سے مل جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سردرد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت گناہ کئے ہیں۔ تو یہ کرے اور صدقہ دے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : لَمَنْ كَانَ مِنكُمْ مَّرِيضًا أَو أَلَكَ مِنْ رَاسِمٍ فَفِلْيَتَهُ مِنْ صَيَامٍ أَوْصَلَكَتِهِ او نسک (جو شخص تم میں سے بیمار ہے یا اس کے سر میں تکلیف ہے تو روزوں کا فدیہ یا صدقہ یا عبادت ہے)۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی پیشانی ورد کرتی ہے تو فساد دین اور غم و اندوہ کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ درد کرتی ہے دلیل ہے کہ کوئی اس کو حق کا راستہ دکھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کندھا درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے بری بات سنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک درد کرتی ہے اور یا اس کی زبان میں نقصان ہے۔ دلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا کہ جس کا وبال اس پر آئے گا۔ اور اگر یہ خواب سوداگر دیکھے۔ دلیل ہے کہ تجارت میں جھوٹ بولے گا۔ اور اگر اپنی زبان کٹی ہوئی دیکھے تو صلاح اور پارسائی کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا تالو درد کرتا ہے اور سوجا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کے حق سے منکر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا منہ ورد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے سے اندوہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی گردن درد کرتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت ہے اور وہ ادا نہیں کرتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پیٹ درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس نے مال حرام کھایا ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی کمر درد کرتی ہے۔ دلیل ہے ہے کہ کہ اپنے سردار سے آزردہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پہلو درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ خویشوں کے باعث درد دیکھے گا اور بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جگر ورد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے فرزند پر مہربان ہو گا۔ اور اگر ہاتھ میں درد دیکھے۔ دلیل ہے کہ ہمسایہ کے بھائی پر ظلم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ انگلی میں درد ہے دلیل ہے کہ کینہ دار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ناف میں درد ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال کو ستائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل میں درد ہے۔ دلیل ہے کہ فساد کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاخانے کی جگہ میں درد ہے۔ دلیل ہے کہ فساد اور حرام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سرین میں درد ہے۔ دلیل ہے کہ اپنوں اور دوستوں پر ظلم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ عاجزوں پر مہربانی نہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر داغ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا۔