D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

درخت نے - حضرت جابر مغربی

Topic: درخت نے

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ خوشبودار ہے اور اس کا میوہ مزے دار ہے۔ تو مصلح اور پاک دین پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ درخت بے مزہ میوہ اور خاردار ہے۔ تو یہ مفسد اور بددیانت آدمی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں یا دوسروں کے گھر میں چھوٹا سا درخت ہے۔ دلیل ہے کہ اس گھر میں مصیبت پڑے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں بیج بویا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے تخم کے اندازے پر کوئی چیز اس کو پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ کسی بیگانے کی زمین پر درخت لگایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بیگانے آدمی سے اس کی صحبت ہو گی اور شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں درخت لگایا ہے۔ دلیل ہے کہ داماد کو لائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درخت کی چوٹی پر چڑھا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام بڑا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ درختوں کے پتے جمع کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر درہم حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درختوں سے میوہ حاصل کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی نسل اور فرزند زیادہ ہوں گے۔ اور اگر بہت سے درخت میوه دار دیکھے اور جانے کہ اس کی ملک ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی اور فتحاور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درخت کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ یا کوئی اس کے عزیزوں سے مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خزاں کے موسم میں کسی نامعلوم باغ میں ہے اور دیکھتا ہے کہ درختوں کے پتے جھڑتے ہیں۔ تو غم و اندوہ کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ درخت اس سے باتیں کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس سے لوگ متعجب رہیں گے اور اگر دیکھے کہ درخت کو کسی جگہ سے اکھاڑا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ یا وہاں ہے کہ جہاں درخت اکھاڑا ہے کوئی مریگا