D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ور (دروازه) - حضرت ابن سیرین

Topic: ور (دروازه)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ اکھیڑ کر لے گئے ہیں اور کسی کو معلوم نہیں ہے کہ کہاں لے گئے ہیں۔ تو یہ گھر والے پر محنت اور مصیبت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ بند کر دیا ہے۔ تو یہ گھر والوں پر مصیبت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ چھوٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خیال کو آفت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ تمام گھروں کے دروازوں سے کشادہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے گھر میں نا فرمان قوم، قوت، مصیبت اور جھگڑے کے ساتھ آئے گی۔ رہی ہے کہ اس کی اور اگر دیکھے کہ اس نے مکان کے دروازے کی کنڈی ہلاتی ہے۔ ا دعا قبول ہو گی اور ممکن ہے کہ خزانہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ جب اس نے کنڈی ہلائی تو گھر کا دروازہ جلدی کھل گیا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالی اس کی دعا قبول فرمائے گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ رمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے نیا دروازہ مضبوطی سے بند کیا ہے : حضرت ابراہیم کرمانی اور اس پر قفل لگایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی یا اس کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بڑھئی کو نیا دروازہ بنانے کو کہا ہے تاکہ اس کے گھر پر لگائے۔ دلیل ہے کہ کنواری کنیز خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے دروازہ کو زنجیر نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ بیوہ عورت کرے گا۔