وراعه (زره) - حضرت ابن سیرین
Topic: وراعه (زره)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ نئی اور بڑی اور فراخ اور سبز زرہ پہنی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو مرتبہ اور قورت حاصل ہو گی اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ زرہ میلی اور تنگ پہنی ہے اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم آسمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے اس نے سفید زرہ پہنی ہے۔ دلیل ہے کہ مال، نعمت اور بزرگی پائے گا اور اگر سرخ زرہ پہنی ہے۔ دلیل ہے کہ مصیبت ہو گی اور اگر سیاہ ہے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے۔ لیکن سیاہ زرہ قاضی اور خطیب کو نقصان نہیں دیتی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ زرہ اس کے جسم سے اتاری ہے۔ دلیل ہے کہ عورت سے جدا ہو گا۔