D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

دختر (لڑکی) - حضرت ابن سیرین

Topic: دختر (لڑکی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لڑکی کا دیکھنا شادی اور خوشی ہے، اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے لڑکی ہوتی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے یا بخشی ہے، دلیل ہے کہ لڑکی کے جمال اور خوبی ہے۔ کے مطابق اس کو مال و نعمت اور خوشی حاصل ہوگی، اور اگر دیکھے کہ لڑکی مری ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف حضرت ابراہیم کرمانی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لڑکی ناقص اور محلی ہے۔ تو غم کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی کو گود میں لے کر گیا ہے تو خیر و منفعت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی لڑکی کے کسی کو دی ؟ ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے اس آدمی کو خوشی پہنچے گی۔