D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

دارو (روا) - حضرت ابن سیرین

Topic: دارو (روا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے بیماری کے لئے دوا کھائی ہے اور اس کے موافق ہے۔ دلیل ہے کہ دین کی صلاح تلاش کرے گا اور اگر دیکھے کہ دوائی کھائی ہے اور موافق نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ دین کی صلاح اس سے زائل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ دوا تندرستی کے لئے کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ جس قدر موافق ہے دنیا کی صلاح طلب کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ لوگوں کے لئے دوا بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ خلق خدا پر احسان کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دوا خشک ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے خلاصی پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے دوا کھائی ہے اور بہت دست آئے ہیں، دلیل ہے کہ اس کو ضرر پہنچے گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو منفعت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دوا