خیو (تھوک) - حضرت ابن سیرین
Topic: خیو (تھوک)
خیو آب دہن، تھوک۔ حضرت ابن سیرین نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے تھوکا ہے۔ دلیل ہے کہ ناجائز بات بولے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مسجد میں تھوکا ہے۔ دلیل ہے کہ دین کے بارے میں بات کہے گا اور اسی طرح جس جگہ میں کہ تھوکا ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ والوں کی بابت بات کہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دیوار پر تھوکا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسی جگہ مال خرچ کریگا جس میں کہ حق تعالی کی نا خوشی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ زمین پر تھوکا ہے تو اپنا نقصان دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درخت پر تھوکا ہے۔ دلیل ہے کہ عہد شکنی کرے گا اور جھوٹی قسم کھائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ گرم تھوک درازی عمر کی دلیل ہے اور سرد تھوک موت پر دلیل ہے اور الٹ کا الٹ ہے۔ اور سیاہ تھوک غم و اندوہ پر دلیل ہے اور زرد تھو کہ ، بیماری پر دلیل ہے اور اگر تھوک منہ سے نکلے اور کپڑا آلودہ نہ کرے۔ دلیل ہے کہ باطل اور جھوٹے علم تقریر کرے گا۔ اور اگر اس کا اہل نہیں ہے، تو جھوٹ بولے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بلغم گلو سے نکال کر آستین میں لی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنا مال عیال پر خرچ کرے گا۔