خیمه (تنبور) - حضرت ابن سیرین
Topic: خیمه (تنبور)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنے لئے یا کسی کے لئے نے یا ۔ خیمہ لگایا ۔ لگایا ہے اور اس میں بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ اگر خیمہ سیاہ ہے تو اس کی بڑائی اور چھوٹائی کے مطابق مال پائے گا۔ اور اگر سوداگر ہے تو سفر کریگا اور مال پائیگا۔ اور اگر کوئی بڑا آدمی اس خواب کو دیکھے گا۔ تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر پرانا خیمہ ہے تو بہت زیادہ ضرر ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ خیمہ سے باہر گیا ہے تو شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ خیمہ کے دروازے پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو اپنے خیمے میں بلایا ہے اور اس جگہ بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے بزرگی پائے گا اور اس کا کام نہایت انتظام سے ہو گا۔