D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

خوک (سور) - حضرت ابن سیرین

Topic: خوک (سور)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سور تو نگر مرد ہے، قوت والا۔ لیکن بے خبر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سوروں کو ایک جگہ میں نگاہ میں رکھا ہوا ہے اور رہا نہیں کرتا ہے۔ تاکہ پراگندہ ہو جائیں۔ دلیل ہے کہ بہت مال جمع کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سور کی حفاظت دنیا داری کے لئے نیک ہے اور دین کے لئے بد ہے۔ اور سور کا بچہ خواب میں غم و اندوہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ سور کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ بیاج کھاتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سوروں کو جگہ جگہ لئے پھرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے دنیا کے احوال اچھے ہوں گے اور اس کی آخرت کے احوال برے ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ سوروں کے درمیان پھرتا ہے۔ دلیل ہے کہ جو وہ حرام کا مال جمع کرتا ہے خوش ہو گا۔