خوشه (بال کچھا) - حضرت ابن سیرین
Topic: خوشه (بال کچھا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خوشہ دیکھنا۔ اگر تازہ ہے تو فرزند اور برکت اور مال کی زیادتی ہے۔ اور اگر خشک ہے تو لمبی عمر والے فرزند پر دلیل ہے۔ لیکن اس سال تنگی اور قحط ہو گا اور انگور اور خرما کا خوشہ بہتر ہے۔ خاص کر اگر اس کے موسم میں دیکھے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سبز خوشہ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اس سال میں عیش کی فراخی ہو گی۔ اور اگر خوشے خشک اور زرد دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس سال قحط اور تنگی ہو گی۔